21 جنوری 2012 - 20:30

عراق ميں پوليس اور مسلح افراد کے درميان ايک چيک پوسٹ پر ہونے والي جھڑپ ميں کم از کم پانچ افراد مارے گئے ہيں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ديالہ صوبے کي پوليس نے بتايا ہے کہ اتوار کے روز شمالي بعقوبہ ميں دس کلو ميٹر کے فاصلے پر واقع اسود کے علاقے ميں پوليس اور بيداري کونسل کے افراد پر کچھ مسلح لوگوں نے حملہ کر ديا جس ميں بيداري کونسل کے دو اراکين، ايک پوليس اہلکار اور دو حملہ آور مارے گئے- پوليس نے جائے وقوعہ کو اپنے گھيرے ميں لے کر حملہ آوروں کي گرفتاري کے ليے تلاشي کي مہم شروع کر دي ہے۔ گزشتہ روز بھي عراق ميں دہشتگردانہ کارروائيوں کے شبہے ميں دس افراد کو گرفتار کيا گيا تھا۔
........

/169